وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی مسیحی برادری کو کرسمس پر مبارکباد

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی۔ مسیحی برادری کے نام کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں قیصر احمد شیخ نے کہا کہ مسیحی برادری نے تعلیم، صحت، معیشت اور سماجی خدمات میں قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں مسیحی شہری ہمارے مضبوط شراکت دار ہیں۔ …

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی۔

مسیحی برادری کے نام کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں قیصر احمد شیخ نے کہا کہ مسیحی برادری نے تعلیم، صحت، معیشت اور سماجی خدمات میں قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے

، پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں مسیحی شہری ہمارے مضبوط شراکت دار ہیں۔ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے مسیحی برادری کے لیے امن، خوشحالی اور بین المذاہب ہم آہنگی کی دعا بھی کی۔