وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کا مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کو سالگرہ پر مبارکباد

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کو سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک پیغام میں قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی میں میاں نواز شریف کا کردار تاریخی ہے، نواز شریف نے ملک کو سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے راستے پر …

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کو سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک پیغام میں قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی میں میاں نواز شریف کا کردار تاریخی ہے، نواز شریف نے ملک کو سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے راستے پر گامزن کیا۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ معاشی استحکام اور بڑے ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ (ن) کی عوام دوست پالیسیوں کا ثمر ہیں۔ انہو نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میاں نواز شریف کو صحت، درازی عمر اور ملک و قوم کی مزید خدمت کی توفیق دے۔