راولپنڈی۔25دسمبر (اے پی پی):چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، نشانِ امتیاز، نشانِ امتیاز (ملٹری)، تمغہ بسالت اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت نے افواجِ پاکستان کی جانب سے بانی پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے …
افواجِ پاکستان کا بانی پاکستان کے یومِ پیدائش پربابائے قوم کو شاندار خراجِ عقیدت

مزید خبریں
راولپنڈی۔25دسمبر (اے پی پی):چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، نشانِ امتیاز، نشانِ امتیاز (ملٹری)، تمغہ بسالت اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت نے افواجِ پاکستان کی جانب سے بانی پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے پْرمسرت موقع پربابائے قوم کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افواجِ پاکستان نے قائدِاعظم کے مضبوط، خودمختار، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا جو ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں پر قائم ہے۔
بیان میں اس امر پر زور دیا گیا کہ قائدِاعظم کی مثالی قیادت، آئین پسندی اور پختہ عزم آج بھی قوم اور اس کی مسلح افواج کو دورِ حاضر کے چیلنجز کا سامنا کرنے میں رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔ افواجِ پاکستان نے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور قائدِاعظم کے نظریات و امنگوں کے مطابق قومی استحکام، امن اور ترقی کے لیے پوری لگن سے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر افواجِ پاکستان نے ملک کی مسیحی برادری کو دلی کرسمس مبارکباد بھی پیش کی، ان کی قومی ترقی میں قیمتی خدمات کو سراہتے ہوئے اور قائدِاعظم کے مساوی حقوق، مذہبی آزادی اور تمام شہریوں کے لیے ہم آہنگی کے وژن سے وابستگی کا اعادہ کیا۔ افواجِ پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناح کے ورثے کو برقرار رکھنے اور عزت، جرأت اور عقیدت کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔







