اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے 25 دسمبر کو کرسمس کی سرگرمیوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے 200 سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات کئے ہیں۔ آئی ٹی پی کے ترجمان نے جمعرات کے روز ''اے پی پی'' کو بتایا کہ ٹریفک جام سے بچاؤ اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مختلف مقامات پر ٹریفک …
کرسمس کی سرگرمیوں کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے 200 سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات کئے۔آئی ٹی پی ترجمان

مزید خبریں
اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے 25 دسمبر کو کرسمس کی سرگرمیوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے 200 سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات کئے ہیں۔ آئی ٹی پی کے ترجمان نے جمعرات کے روز ”اے پی پی” کو بتایا کہ ٹریفک جام سے بچاؤ اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مختلف مقامات پر ٹریفک پکٹس قائم کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارکوں اور دیگر تفریحی مقامات کی جانب جانے والی سڑکوں پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔ ترجمان نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہلڑ بازی اور ون ویلنگ سے گریز کریں۔ خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی پی کے اہلکار دن بھر اہم شاہراہوں پر موجود رہیں گے تاکہ سڑک استعمال کرنے والوں کی مدد کی جا سکے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے سفر کی پیشگی منصوبہ بندی کریں اور تازہ معلومات یا مدد کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا ایمرجنسی ہیلپ لائن پْکارـ15 پر رابطہ کریں۔







