اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسیحی برادری کو کرسمس کی پْرخلوص اور دلی مبارکباد پیش کی ہے اور اس تہوار کے موقع پر ان سے یکجہتی اور مشترکہ خوشی کا اظہار کیاہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر حکومتِ پاکستان اور عوام مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، یہ دن سب کو محبت، قربانی، بھائی …
حکومتِ پاکستان اور عوام مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

مزید خبریں
اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسیحی برادری کو کرسمس کی پْرخلوص اور دلی مبارکباد پیش کی ہے اور اس تہوار کے موقع پر ان سے یکجہتی اور مشترکہ خوشی کا اظہار کیاہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر حکومتِ پاکستان اور عوام مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، یہ دن سب کو محبت، قربانی، بھائی چارے اور امن کے پیغام کی یاد دلاتا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حضرت عیسیٰ نے رواداری، انسانیت کے احترام اور ہمدردی کی تعلیم دی۔
انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ کی تعلیمات کسی ایک طبقے کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے تھیں۔ مذہبی آزادی کے حقوق کی توثیق کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری کو اپنی مذہبی اور ثقافتی روایات پورے جوش و خروش اور وقار کے ساتھ منانے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے تعلیم، صحت، دفاع، سماجی خدمات اور قومی تعمیر میں مسیحی برادری کی نمایاں خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ناقابلِ فراموش اور قومی فخر کا باعث قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس برادری نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کو فروغ دیا اور قومی اتحاد کو مضبوط کیا، نیز مشکل اوقات میں وفاداری، قربانی اور خدمت کی مثالی روایات قائم کیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ایک قومی ذمہ داری ہے اور آئینِ پاکستان ان حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی احترام کا فروغ ایک مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کے لیے ناگزیر ہے۔ حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو مساوی احترام، تحفظ اور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔







