صدر آصف علی زرداری کا قلات میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے قلات میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ جمعرات کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ کارروائی میں 12 بھارتی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا خاتمہ امن و …

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے قلات میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ جمعرات کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ کارروائی میں 12 بھارتی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا خاتمہ امن و استحکام کے دشمنوں کو واضح پیغام ہے۔ انہوں نے پاکستان کی حفاظت اور عوام کی سلامتی کے دفاع میں سیکیورٹی اداروں کی بے مثال جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ۔