اس ملک میں ترقی اور جمہوریت کے لئے میاں نواز شریف کی خدمات لازوال ہیں۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد نوازشریف کو سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں ترقی اور جمہوریت کے لئے میاں نواز شریف کی خدمات لازوال ہیں۔ جمعرات کو اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میاں نوازشریف نے ہمیشہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق ملک کو …

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد نوازشریف کو سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں ترقی اور جمہوریت کے لئے میاں نواز شریف کی خدمات لازوال ہیں۔

جمعرات کو اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میاں نوازشریف نے ہمیشہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، آج جو ملک میں دوبارہ معاشی استحکام آیا اس میں میاں نواز شریف کا کردار بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ موٹرویز سمیت اکثر و بیشتر ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں بنے، مسلم لیگ (ن) کو سب سے زیادہ عوامی اعتماد حاصل ہونے کی وجہ میاں نواز شریف کی عوام دوست پالیسیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف کی قیادت میں عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھے گی۔