لاہور۔25دسمبر (اے پی پی):صوبائی وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر سندس فانڈیشن لاہور کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر بانی و صدر سندس فاونڈیشن محمد یاسین خان اور فاونڈیشن کی انتظامیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران صوبائی وزیر ِ تعلیم نے تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا میں مبتلا بچوں کے ہمراہ صدر مسلم لیگ …
قائد مسلم لیگ ن کی سالگرہ، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان کیک کے ہمراہ سندس فاونڈیشن آمد، تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے ساتھ سالگرہ منائی

مزید خبریں
لاہور۔25دسمبر (اے پی پی):صوبائی وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر سندس فانڈیشن لاہور کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر بانی و صدر سندس فاونڈیشن محمد یاسین خان اور فاونڈیشن کی انتظامیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران صوبائی وزیر ِ تعلیم نے تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا میں مبتلا بچوں کے ہمراہ صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ رانا سکندر حیات خان نے بچوں سے ملاقات کی، ان میں تحائف تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بھرپور شفقت کا اظہار کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا سکندر حیات خان نے کہا کہ صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی سیاست خدمت، قیادت اور ترقی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ہمیشہ اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا اور عوامی خدمت کو اپنی سیاسی جدوجہد کا محور بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد محمد نواز شریف ایک مقبول اور مدبر رہنما ہیں جن کے وژن، سیاسی بصیرت اور عوام دوست طرزِ قیادت کا اعتراف ان کے ناقدین بھی کرتے ہیں۔ شفافیت، اچھی حکمرانی اور ترقی پر ان کی توجہ نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل کیا۔صوبائی وزیرِ تعلیم نے مزید کہا کہ آج کرسمس کا دن بھی ہے جبکہ قائد اعظم محمد علی جناح اور محمد نواز شریف کی سالگرہ بھی اسی روز منائی جا رہی ہے۔
ہم نے ان تمام خوشیوں کو تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے مریض بچوں کے ساتھ مل کر منایا اور قائدِاعظم اور نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔انہوں نے کہا کہ سندس فاونڈیشن لاکھوں پاکستانیوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا ذریعہ ہے اور یہ ادارہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے کسی رحمت سے کم نہیں۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب سمیت پورے پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے اور حکومت ان کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔اس موقع بانی و صدر سندس فاونڈیشن محمد یاسین خان نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے مریض بچوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنا ہمارے مشن کا بنیادی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندس فاونڈیشن بلا تفریق مذہب و سیاست انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور یہی ہمارا اصل مقصد ہے۔







