لاہور۔25دسمبر (اے پی پی):صدر پاکستان مسلم لیگ وسابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات،صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے ،حافظ طاہر محمود اشرفی نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ۔ اس موقع پر حافظ طاہر محمود اشرفی گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ چوہدری شجاعت …
چوہدری شجاعت حسین سے حافظ طاہر محمود اشرفی کی ملاقات، خیریت دریافت کی

مزید خبریں
لاہور۔25دسمبر (اے پی پی):صدر پاکستان مسلم لیگ وسابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات،صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے ،حافظ طاہر محمود اشرفی نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ۔ اس موقع پر حافظ طاہر محمود اشرفی گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی ملک اور قوم کیلئے لازوال خدمات ہیں ، چوہدری شجاعت حسین اور ان کے خاندان نے ختم نبوت اور دین کیلئے بہت کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری سالک حسین اور چودھری شافع حسین عوام کی بھر پور خدمت کر رہے ہیں۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی بھرپور حفاظت کررہی ہیں ،بہادر افواج نے مئی کی جنگ میں بھارت کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ کبھی نہیں بھول سکتا،پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردوں سے بھی برسر پیکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے امن کا قیام ناگزیر ہے،افواج پاکستان اور سیکورٹی ادارے ملک میں امن کی فضا برقرار رکھنے کیلئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں ،پوری قوم قیام امن کی کاوشوں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
ملاقات میں صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے محکمہ اوقاف کے امور میں بہتری لانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات بارے بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے امور کو ڈیجیٹلا ئز کیا جارہا ہے ،محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مزارات اور مساجد کی تزئین و آرائش کا پروگرام جاری ہے،داتا دربار کے توسیعی منصوبے پر بھی تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ علما کرام کی مشاورت سے قرآن بورڈ اور علما بورڈ تشکیل دیا جارہا ہے،قرآن کمپلیکس کی شاندار عمارت کو دینی علوم کی ترویج کیلئے استعمال میں لایا جائے گا ۔چوہدری شافع حسین نے مزید کہا کہ محکمہ کی اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کیلئے بھی بھرپور مہم جاری ہے،محکمہ اوقاف کو ہرقسم کی کرپشن سے پاک کرنے کیلئے پر عزم ہیں ۔







