سیکورٹی فورسز کی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں کارروائی ،دو خوارج ہلاک

راولپنڈی ۔25دسمبر (اے پی پی):سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں کارروائی کرتے ہوئے دو خوارج کو ہلاک کر دیاجن میں انتہائی مطلوب خوارج سرغنہ دلاوربھی شامل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران سیکورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ کارروائی …

راولپنڈی ۔25دسمبر (اے پی پی):سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں کارروائی کرتے ہوئے دو خوارج کو ہلاک کر دیاجن میں انتہائی مطلوب خوارج سرغنہ دلاوربھی شامل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران سیکورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ کارروائی کے نتیجے میں دو خوارج مارے گئے، جن میں خوارج کا سرغنہ دلاورشامل تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والا خوارج سرغنہ دلاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں مطلوب تھا اور حکومت کی جانب سے اس کے سر کی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔آپریشن کے دوران ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقہ میں کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے مطابق سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گے۔