وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان عمرہ کی سعادتِ کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

جدہ۔25دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان عمرہ کی سعادتِ کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔ جدہ ایئرپورٹ پر وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے سعودی عرب کے لیے فوکل پرسن ملک منظور حسین اعوان، چیئرمین الوفا فاؤنڈیشن چوہدری کاشف نواز رندھاوا، معروف کاروباری شخصیات چوہدری خضر حیات جٹ، حافظ محمد شفیق کاشف اور دیگر احباب نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر …

جدہ۔25دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان عمرہ کی سعادتِ کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔ جدہ ایئرپورٹ پر وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے سعودی عرب کے لیے فوکل پرسن ملک منظور حسین اعوان، چیئرمین الوفا فاؤنڈیشن چوہدری کاشف نواز رندھاوا، معروف کاروباری شخصیات چوہدری خضر حیات جٹ، حافظ محمد شفیق کاشف اور دیگر احباب نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ سعودی عرب اہلِ پاکستان کے لیے دوسرا گھر ہے اور دونوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور اخوت پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی عظیم الشان معاشی ترقی اور استحکام پاکستان کے لیے بھی نیک شگون ہے، کیونکہ تقریباً 27 لاکھ سمند پار پاکستانی سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان کی اتحادی حکومت اوورسیز پاکستانیز کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو براہِ راست استفادہ کرنا چاہیے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ باہمی تعاون، سرمایہ کاری اور نوجوانوں کے لیے مواقع کے فروغ سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور یہ شراکت داری خطے میں ترقی و خوشحالی کا باعث بنے گی۔