نیویارک ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) سپانوی ٹینس سٹار پابلو کارینو بسٹا اور جنوبی افریقہ کے ٹینس سٹار کیون اینڈرسن اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ امریکا کے ثام قیوری کوارٹر فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کے …
پابلو کارینو بسٹا اور کیون اینڈرسن یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
نیویارک ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) سپانوی ٹینس سٹار پابلو کارینو بسٹا اور جنوبی افریقہ کے ٹینس سٹار کیون اینڈرسن اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ امریکا کے ثام قیوری کوارٹر فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچ میں سپین کے پابلو کارینو بسٹا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے ڈیگو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4، 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








