اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) سابق عالمی چیمپئن سکواش جان شیرخان نے کہا ہے کہ کھلاڑی سخت محنت کریں تو دنیا میں سکواش کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے، دنیا پر کئی برسوں تک سکواش کے میدان میں حکمرانی کرنے والے پاکستانی ہیرو جا ن شیرخان نے کہا کہ کھیلوںکے میدان میں پاکستان نے کئی عرصہ تک …
کھلاڑی محنت کریں تو دنیا میں سکواش کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں، جان شیر خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) سابق عالمی چیمپئن سکواش جان شیرخان نے کہا ہے کہ کھلاڑی سخت محنت کریں تو دنیا میں سکواش کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے، دنیا پر کئی برسوں تک سکواش کے میدان میں حکمرانی کرنے والے پاکستانی ہیرو جا ن شیرخان نے کہا کہ کھیلوںکے میدان میں پاکستان نے کئی عرصہ تک حکمرانی کر رکھی ہے جس میں قومی کھیل ہاکی، کرکٹ، سکواش اور سنوکر وغیرہ شامل ہیں اور آہستہ، آہستہ یہ اعزارت ہمارے ہاتھ سے نکلتے گئے، اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ کھلاڑیوں نے محنت کرنی اور آرگنائزر نے دلچسپی لینی چھوڑ دی، اگر کھلاڑی محنت کرتے تو کوئی شک نہیں کہ یہ اعزارت ہمارے پاس اب بھی ہوتے جن ملکوں نے کھیلوں میںہم سے سیکھا وہ ہم سے کافی آگے نکل گئے ہیں۔








