اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت، عزم اور جرأت کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے سکیورٹی اہلکاروں کے حوصلے اور قربانیوں کو …
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا ضلع کوہلو میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر فورسز کو زبردست خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت، عزم اور جرأت کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے سکیورٹی اہلکاروں کے حوصلے اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد بلوچستان میں امن و امان کو خراب کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں تاہم ہماری سکیورٹی فورسز ان کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ آخری خوارج کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے امن، سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دشمن عناصر کو ہر محاذ پر ناکام بنایا جائے گا۔








