صدر مملکت آصف علی زرداری کا کوہلو میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کوہلو، بلوچستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں شاندار پیشہ ورانہ کارکردگی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں دیرپا امن کے حصول تک ’’عزمِ استحکام‘‘ کے …

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کوہلو، بلوچستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں شاندار پیشہ ورانہ کارکردگی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔

جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں دیرپا امن کے حصول تک ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔