اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):خاتون اول ، رکن قومی اسمبلی اورشہید بے نظیر بھٹوکی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے شہید بینظیر بھٹو ہر اس آواز میں زندہ ہیں جو ناانصافی کے سامنے جھکنے سے انکار کرے۔ ہفتہ کو شہید بے نظیر بھٹوکے یوم شہادت پر ’’ایکس ‘‘پر اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹونے جرأت مندانہ قیادت کی ،ان کی قوت ہر اُس …
شہید بینظیر بھٹو ہر اُس آواز میں زندہ ہے جو ناانصافی کے سامنے جھکنے سے انکار کرتی ہے، آصفہ بھٹو زرداری

مزید خبریں
اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):خاتون اول ، رکن قومی اسمبلی اورشہید بے نظیر بھٹوکی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے شہید بینظیر بھٹو ہر اس آواز میں زندہ ہیں جو ناانصافی کے سامنے جھکنے سے انکار کرے۔ ہفتہ کو شہید بے نظیر بھٹوکے یوم شہادت پر ’’ایکس ‘‘پر اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹونے جرأت مندانہ قیادت کی ،ان کی قوت ہر اُس آواز میں زندہ ہے جو ناانصافی کے سامنے جھکنے سے انکار کرتی ہے۔
انہوں نے شہید بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی جدوجہد کے ہر مرحلے پر اور ہر کامیابی کے موقع پر انہیں یاد کرتے ہیں، ہم شہید بی بی کی کمی ہر لمحہ محسوس کرتے اور ان کے لیے دعاگو رہتے ہیں۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہم شہید بی بی کے وژن اور اقدار کی تکمیل کے لیےکوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی بی شہید کی جدائی سے رہنمائی کا وہ خلا پیدا ہوا ہے جو صرف وہی پر کرسکتی تھیں۔








