بے نظیر بھٹو شہید نے اپنی پوری زندگی جمہوریت، آئین کی بالادستی، عوام کے حقوق اور خواتین کے بااختیار کردار کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی، وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی عظیم قومی، جمہوری اور عوامی خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنی پوری زندگی جمہوریت، آئین کی بالادستی، عوام کے حقوق اور خواتین کے بااختیار کردار کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی۔ بے نظیر بھٹو شہید کی 18 ویں برسی کے موقع پر …

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی عظیم قومی، جمہوری اور عوامی خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنی پوری زندگی جمہوریت، آئین کی بالادستی، عوام کے حقوق اور خواتین کے بااختیار کردار کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی۔

بے نظیر بھٹو شہید کی 18 ویں برسی کے موقع پر پیغام میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ وہ عالمِ اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم تھیں،انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں جمہوری جدوجہد کی ایک روشن مثال قائم کی،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے آمریت، جبر اور انتہا پسندی کے خلاف بے خوف ہو کر جدوجہد کی اور عوامی طاقت پر کامل یقین رکھا۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کشمیری عوام کی بھرپور حامی رہیں،محترمہ شہید عالمی سطح پر کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی آواز بلند کرتی رہیں۔ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ محترمہ بے نظیر شہید کی جدوجہد اور قربانی کشمیری عوام کے لیے حوصلے اور استقامت کا سرچشمہ ہے۔اللہ تعالیٰ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

مزید خبریں