اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):حکومت کا اعلی سطح کا وفد (آج) ہفتہ کو سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب میں شرکت کرے گا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں وفد گڑھی خدا بخش روانہ ہو گیا،وفد میں مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور اراکین قومی اسمبلی شامل ہیں۔ یہ …
حکومت کا اعلی سطح کا وفد (آج )ہفتہ کو سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب میں شرکت کرے گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):حکومت کا اعلی سطح کا وفد (آج) ہفتہ کو سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب میں شرکت کرے گا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں وفد گڑھی خدا بخش روانہ ہو گیا،وفد میں مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور اراکین قومی اسمبلی شامل ہیں۔
یہ وفد وزیر اعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر برسی کی تقریب میں شرکت کرے گا،وفد پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ آج ہم پاکستان کی عظیم بیٹی، سابق وزیرِاعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی منا رہے ہیں، بینظیر بھٹو نے خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور پاکستان کو ایک پرامن، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانے کے لیے قابلِ قدر اقدامات کیے۔ ان کی قربانیاں اور خدمات قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید نے پاکستان میں رواداری، برداشت، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح کے سفر کو آگے بڑھایا،اللہ تعالیٰ بینظیر بھٹو شہید کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔








