صدر آصف علی زرداری شہید بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی میں شرکت کے لیے نوڈیرو ہاوس پہنچ گئے

لاڑکانہ۔27دسمبر (اے پی پی):صدر پاکستان آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شہید بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی میں شرکت کے لیے ہفتہ کو نوڈیرو ہائوس پہنچ گئے۔صدر آصف علی زرداری اسلام آباد سے اور بلاول بھٹو زرداری کراچی سے ہوائی سفر کے ذریعے سکھر ایئرپورٹ پہنچے، جہاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے …

لاڑکانہ۔27دسمبر (اے پی پی):صدر پاکستان آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شہید بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی میں شرکت کے لیے ہفتہ کو نوڈیرو ہائوس پہنچ گئے۔صدر آصف علی زرداری اسلام آباد سے اور بلاول بھٹو زرداری کراچی سے ہوائی سفر کے ذریعے سکھر ایئرپورٹ پہنچے، جہاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے سکھر سے نوڈیرو میں ایوان صدر تک بذریعہ سڑک سفر کیا۔صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج ہفتہ کو گڑھی خدا بخش بھٹو میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

مزید خبریں