فریال تالپور نے بھٹو خاندان کے مزار پر حاضری دی

لاڑکانہ۔27دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور نے ہفتہ کو شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔فریال تالپور نے گڑھی خدا بخش میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی قبروں پر بھی حاضری دی۔ فریال تالپور نے شہدائے جمہوریت کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی …

لاڑکانہ۔27دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور نے ہفتہ کو شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔فریال تالپور نے گڑھی خدا بخش میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی قبروں پر بھی حاضری دی۔

فریال تالپور نے شہدائے جمہوریت کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر سندھ کے وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار بھی فریال تالپور کے ساتھ موجود تھے۔

مزید خبریں