اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):بینک دولت پاکستان کے بورڈ، انتظامیہ اور عملے نے سابق گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقالِ پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور گورنر ان کا دورانیہ بےمثال قیادت، دیانت داری اور عوامی خدمت کے لیے غیر متزلزل عزم کی مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے …
بینک دولت پاکستان کے بورڈ، انتظامیہ اور عملے کا سابق گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقالِ پر دلی رنج و غم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):بینک دولت پاکستان کے بورڈ، انتظامیہ اور عملے نے سابق گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقالِ پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور گورنر ان کا دورانیہ بےمثال قیادت، دیانت داری اور عوامی خدمت کے لیے غیر متزلزل عزم کی مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے اسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر طور پر تاریخ رقم کی۔انہوں نے اسٹیٹ بینک کے استحکام و پائیداری اور زری و مالی شعبے کی پالیسیوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے ایک ایسا دیرپا ورثہ چھوڑا ہے جو آئندہ نسلوں کے لیے باعثِ تحریک ہے۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے ایشیائی ترقیاتی بینک، ورلڈ بینک، اور اقوامِ متحدہ میں اپنی اعلیٰ قیادت کی ذمہ داریوں کے ذریعے نیز بطور نگراں وفاقی وزیر برائے خزانہ و محاصل اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چیئرپرسن کے طور پر پاکستان اور عالمی برادری کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ ایک ممتاز ماہرِ معاشیات اور عالمی ترقی کی رہنما کے طور پر ان کے شاندار کیریئر سے بین الاقوامی مالی اور کثیر جہتی اداروں میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا۔
انہیں ایک قابل معیشت دان، دوراندیش رہنما اور قوم کی خدمت سے سرشار شخصیت کے طور پر انتہائی عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان ان کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہےاور دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔







