کوئٹہ۔ 01 جنوری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے تمام اہلِ وطن کو نئے سال کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ، جمعرات کو اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے پاک وطن کی سربلندی، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھرپور محنت کرنی چاہیے اور اُن عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے وطنِ …
رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کی تمام اہلِ وطن کو نئے سال کی مبارکباد
کوئٹہ۔ 01 جنوری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے تمام اہلِ وطن کو نئے سال کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ،
جمعرات کو اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے پاک وطن کی سربلندی، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھرپور محنت کرنی چاہیے اور اُن عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے وطنِ عزیز کی سلامتی اور بقا کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے امید ظاہر کی کہ یہ سال امید، اتحاد اور ترقی کا سال ثابت ہوگا اور پاکستان کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے لیے بھی امن، خوشحالی اور ترقی کا پیام لے کر آئے۔








