سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان نے پبلک اکائونٹس کمیٹی اے جے کے کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر و مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پبلک اکائونٹس کمیٹی آزاد کشمیر کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق سردار عتیق احمد خان نے سپیکر قانون ساز اسمبلی کو اپنا تحریری استعفیٰ ارسال کیا ہےجس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ان کا نام مشاورت کے بغیر پبلک اکائونٹس کمیٹی میں شامل کیا …

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر و مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پبلک اکائونٹس کمیٹی آزاد کشمیر کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق سردار عتیق احمد خان نے سپیکر قانون ساز اسمبلی کو اپنا تحریری استعفیٰ ارسال کیا ہےجس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ان کا نام مشاورت کے بغیر پبلک اکائونٹس کمیٹی میں شامل کیا گیا اس لئے میں کمیٹی سے مستعفی ہوتا ہوں۔واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں نئی حکومت بننے کے بعد مہاجرین کی نشست پر کامیاب ماجد خان کی سربراہی میں پبلک اکائونٹس کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں سردار عتیق احمد خان کو بھی ممبر کے طور پر شامل کیاگیا تھا۔