آبنائے تائیوان میں کسی بھی بدنیتی پر مبنی اشتعال انگیزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا ، چین

ماسکو ۔3جنوری (اے پی پی):روس میں چین کے سفیر ژانگ ہانہوئی نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے تائیوان میں کسی بھی بدنیتی پر مبنی اشتعال انگیزی کا چین بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔خبر رساں ادارے تاس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں چینی سفیر نے کہا کہ تائیوان سے متعلق معاملے میں جو بھی اقدامات “ریڈ لائن” عبور کریں گے، وہ لازمی طور پر چین کے سخت ردِعمل …

ماسکو ۔3جنوری (اے پی پی):روس میں چین کے سفیر ژانگ ہانہوئی نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے تائیوان میں کسی بھی بدنیتی پر مبنی اشتعال انگیزی کا چین بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔خبر رساں ادارے تاس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں چینی سفیر نے کہا کہ تائیوان سے متعلق معاملے میں جو بھی اقدامات “ریڈ لائن” عبور کریں گے، وہ لازمی طور پر چین کے سخت ردِعمل کو جنم دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ژانگ ہانہوئی نے بتایا کہ غیر ملکی پابندیوں کے خلاف چین کے قومی قانون کے تحت بیجنگ نے حال ہی میں 20 امریکی فوجی صنعتی اداروں اور ان کی اعلیٰ انتظامیہ کے 10 نمائندوں کے خلاف جوابی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، جو حالیہ برسوں میں تائیوان کو اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث رہے ہیں

۔چینی سفیر کے مطابق 29 دسمبر 2025 سے عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے مشرقی تھیٹر کمانڈ نے “جسٹس مشن 2025” کے نام سے فوجی مشقوں کا آغاز بھی کر دیا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ تمام اقدامات تائیوان کی علیحدگی کے حامی عناصر اور بیرونی مداخلت کرنے والی قوتوں کے لیے ایک سنجیدہ انتباہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں ریاستی خودمختاری کے دفاع اور قومی اتحاد کے تحفظ کے لیے جائز اور ناگزیر ہیں۔چینی سفیر نے واضح کیا کہ چین تائیوان کے معاملے میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کو قبول نہیں کرے گا اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گا۔

 

مزید خبریں