نیویارک ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) امریکا کی ٹینس سٹار سلونی سٹیفنز نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں امریکا کی میڈیسن کیز کو اپ سیٹ شکست دیکر اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کے سلسلے میں اتوار کو کھیلے گئے مینز …
سلونی سٹیفنز نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

مزید خبریں
نیویارک ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) امریکا کی ٹینس سٹار سلونی سٹیفنز نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں امریکا کی میڈیسن کیز کو اپ سیٹ شکست دیکر اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کے سلسلے میں اتوار کو کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے فائنل میچ میں امریکا کی سلونی سٹیفنز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کی ہی 15 سیڈڈ کھلاڑی میڈیسن کیز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-0 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سلونی سٹیفنز نے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام ٹائٹل جیتا۔ سلونی سٹیفنز نے سیمی فائنل میں امریکا کی سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمز کو اپ سیٹ شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ فائنل میں بھی میڈیسن کیز کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔








