یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیتنے پر بہت خوش ہوں، سلونی سٹیفنز

نیویارک ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) امریکا کی ٹینس سٹار سلونی سٹیفنز نے کہا ہے کہ وہ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیتنے پر بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ زندگی کے ان لمحات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور …

نیویارک ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) امریکا کی ٹینس سٹار سلونی سٹیفنز نے کہا ہے کہ وہ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیتنے پر بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ زندگی کے ان لمحات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میں پہنچنے تک جو اپ سیٹ کئے ہیں انکے بعد انکے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ مزید ٹائٹل اپنے نام کرینگی۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ ماہ مسلسل پاﺅں کی انجری کے بعد یو ایس اوپن کی فتح کا سفر بہت مشکل لگ رہا تھا تاہم ٹورنامنٹ کے دوران انہوں نے اپنی تمام تر توجہ کھیل پر مرکوز رکھی جس کا صلہ انکو فتح کی صورت میں مل گیا۔

Leave a Reply