اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) نے تھائی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کےلئے 5 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ثناءاللہ امان نے بتایا کہ تھائی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں 4کھلاڑی اور ایک نان پلینگ کیپٹن شامل ہیں۔ کھلاڑیوں میں اعصام الحق، عقیل خان، شہزاد خانٰ اور عابد مشتاق شامل ہیں جبکہ …
پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کا تھائی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کےلئے5 رکنی ٹیم کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) نے تھائی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کےلئے 5 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ثناءاللہ امان نے بتایا کہ تھائی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں 4کھلاڑی اور ایک نان پلینگ کیپٹن شامل ہیں۔ کھلاڑیوں میں اعصام الحق، عقیل خان، شہزاد خانٰ اور عابد مشتاق شامل ہیں جبکہ محمد خالد بطور نان پلینگ کیپٹن ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف)کے زیر اہتمام تھائی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں قومی ٹیم کے انتخاب کےلئے ٹرائلز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں لئے گئے۔ ٹرائلز میں عابد مشتاق، شہزاد خان، عابد علی اکبر اور مزمل مرتضیٰ نے حصہ لیا جبکہ عقیل خان اور اعصام الحق کو ٹرائل سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ۔








