مکہ مکرمہ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) سعودی وزارت حج و عمرہ نے 1439ھ کے عمرہ سیزن کی تیاریاں شروع کردیں۔ العریبہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت نے کہا ہے کہ2017ءکے حجاج کرام کی وطن واپسی مکمل ہوتے ہی آئندہ عمرہ سیزن کےلئے تیاریاں شروع کردی جائیں گی۔ وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے مکہ مکرمہ میں عمرہ اداروں کا خصوصی اجلاس بلایا جس میں …
سعودی وزارت حج و عمرہ نے 1439ھ کے عمرہ سیزن کی تیاریاں شروع کردیں

مزید خبریں
مکہ مکرمہ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) سعودی وزارت حج و عمرہ نے 1439ھ کے عمرہ سیزن کی تیاریاں شروع کردیں۔ العریبہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت نے کہا ہے کہ2017ءکے حجاج کرام کی وطن واپسی مکمل ہوتے ہی آئندہ عمرہ سیزن کےلئے تیاریاں شروع کردی جائیں گی۔ وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے مکہ مکرمہ میں عمرہ اداروں کا خصوصی اجلاس بلایا جس میں سیکرٹری عمرہ ڈاکٹر عبدالعزیز وزان اور معاون سیکرٹری انجینیئر عبدالعزیز دمنہوری، مشیر محمد الکلیبی اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئے عمرہ موسم کیلئے متعلقہ اداروں اور شعبوں کے انتظامی تصورات کا جائزہ لیا گیا۔








