اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن نے قطر جونئیر سکوائش چیمپئن شپ کےلئے 4 کھلاڑیوں کا انتحاب کر لیا، انڈر 13 میں محمد حمزہ خان اور عماد جبکہ انڈر17 میں ثاقب اقبال اور عزیر شوکت کا انتحاب کیا گیا ہے۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان کے مطابق پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام قطر میں ہونے والی قطر جونئیر سکوائش چیمپئن شپ …
پاکستان کا قطر جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن نے قطر جونئیر سکوائش چیمپئن شپ کےلئے 4 کھلاڑیوں کا انتحاب کر لیا، انڈر 13 میں محمد حمزہ خان اور عماد جبکہ انڈر17 میں ثاقب اقبال اور عزیر شوکت کا انتحاب کیا گیا ہے۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان کے مطابق پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام قطر میں ہونے والی قطر جونئیر سکوائش چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کے انتحاب کےلئے ٹرائلز مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئے۔ ٹرائلز میں انڈر13 اور انڈر 17 کے نامورکھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا جس میں سے ایونٹ کےلئے باصلاحیت 4 کھلاڑیوں کا انتحاب کر لیا گیا ہے۔








