انڈونیشیا ،جیٹ سکی الٹنے سے سعودی سیاح جاں بحق، ساتھی خاتون زخمی

جکارتہ۔8جنوری (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا کے ساحل پر جیٹ سکی الٹنے سے سعودی شہری جان کی بازی ہار گیا اور اس کی ساتھی خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ اردو نیوز کے مطابق انڈونیشیا میں سعودی سفارت خانے نے بتایا ہے کہ سعودی شہری کی نعش کی مملکت منتقلی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ یہ حادثہ گزشتہ روز مغربی جاوا کے شہر سوکابومی میں واقع پلیبہان راتو کے …

جکارتہ۔8جنوری (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا کے ساحل پر جیٹ سکی الٹنے سے سعودی شہری جان کی بازی ہار گیا اور اس کی ساتھی خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ اردو نیوز کے مطابق انڈونیشیا میں سعودی سفارت خانے نے بتایا ہے کہ سعودی شہری کی نعش کی مملکت منتقلی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ یہ حادثہ گزشتہ روز مغربی جاوا کے شہر سوکابومی میں واقع پلیبہان راتو کے بوبالو ساحل پر پیش آیا ،حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں کو باہر نکالا تو معلوم ہوا 39 سالہ سعودی شہری موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کی ساتھی 24 سالہ انڈونیشیائی خاتون سیتی مریم کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ساحل پر موجود ایک عینی شاہد کے مطابق جیٹ سکی تیزی سے کھلے سمندر کی جانب بڑھ رہی تھی کہ وہ اچانک بڑی لہروں سے ٹکرا کر الٹ گئی۔انڈونیشی پولیس کا واٹر اینڈ ایئر یونٹ حادثے کی تحقیقات کر رہا ہے۔