سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کی واشنگٹن میں ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

واشنگٹن۔8جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے واشنگٹن میں ملاقات کی ، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور سٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے گزشتہ روز ملاقات میں خطے کی حالیہ صورتحال، سلامتی اور استحکام کے حصول کے لئے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس …

واشنگٹن۔8جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے واشنگٹن میں ملاقات کی ، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور سٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے گزشتہ روز ملاقات میں خطے کی حالیہ صورتحال، سلامتی اور استحکام کے حصول کے لئے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر امریکا میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر اور وزیر خارجہ کے مشیر محمد الیحیٰ بھی موجود تھے۔

اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں امریکی ایوان نمائندگان کی ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین برائن ماسٹ، وائس چیئرمین گریگوری میکس اور ارکان سے ملاقات کی،جس میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات اور مشترکہ مفادات کے تحت انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات کی گئی۔ یاد رہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بدھ کو امریکا کے سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچے تھے۔