کراکس ۔8جنوری (اے پی پی):وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے صدر نکولس مادورو کی حفاظت پر مامور گارڈز کے کمانڈر جنرل خاویر مارکانو تاباتا کو برطرف کر دیا ہے۔بی بی سی کے مطابق چند روز قبل امریکی فورسز نے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں کارروائی کے دوران صدر نکولس مادورو کو ان کی اہلیہ سمیت اغوا کر کے نیویارک منتقل کر دیا تھا ۔ امریکی کارروائی میں وینزویلا اور …
وینزویلا کی عبوری صدر نے نکولس مادورو کی حفاظت پر مامور گارڈز کے کمانڈر کو برطرف کر دیا

مزید خبریں
کراکس ۔8جنوری (اے پی پی):وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے صدر نکولس مادورو کی حفاظت پر مامور گارڈز کے کمانڈر جنرل خاویر مارکانو تاباتا کو برطرف کر دیا ہے۔بی بی سی کے مطابق چند روز قبل امریکی فورسز نے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں کارروائی کے دوران صدر نکولس مادورو کو ان کی اہلیہ سمیت اغوا کر کے نیویارک منتقل کر دیا تھا ۔
امریکی کارروائی میں وینزویلا اور کیوبا کی افواج کے 55 اہلکار ہلاک ہوئے تھے ۔کیوبا کے فوجی کراکس میں صدر نکولس مادورو کی حفاظت پر تعینات تھے اور کیوبا کی حکومت نے مارے جانے والے اپنے 32 فوجیوں کے نام جاری کرتے ہوئے امریکی اقدام کی مذمت کی ہے۔ وینزویلا کا صدارتی اعزازی گارڈ وہ فوجی دستہ ہے جو صدرِ مملکت کی حفاظت پر مامور باڈی گارڈز فراہم کرتا ہے۔وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز نکولس مادورو کی نائب صدر رہ چکی ہیں اور ان کی قریبی اتحادی سمجھی جاتی ہیں۔








