بنگلہ دیش نےبھارتی شہریوں کے لیے ویزہ کے اجرا پر مزید پابندیاں عائد کر دیں

ڈھاکہ ۔9جنوری (اے پی پی):بنگلہ دیش نےبھارتی شہریوں کے لیے ویزہ کے اجرا پر مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں اور اِن کا دائرہ کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں قائم اپنے ڈپٹی ہائی کمیشنز تک بڑھا دیا ہے۔اخبار ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ نے بدھ کی رات اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پابندیاں نافذ ہو گئی ہیں۔بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ کے بیان میں …

ڈھاکہ ۔9جنوری (اے پی پی):بنگلہ دیش نےبھارتی شہریوں کے لیے ویزہ کے اجرا پر مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں اور اِن کا دائرہ کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں قائم اپنے ڈپٹی ہائی کمیشنز تک بڑھا دیا ہے۔اخبار ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ نے بدھ کی رات اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پابندیاں نافذ ہو گئی ہیں۔بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تازہ اقدامات کے تحت کاروباری اور ملازمت پیشہ افراد کے ویزوں کے علاوہ ہر قسم کے ویزے معطل کر دیے گئے ہیں۔

کولکتہ میں واقع بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمیشن میں قونصلر اور ویزہ خدمات مکمل طور پر روک دی گئی ہیں، جبکہ ممبئی اور چنئی میں انڈین شہریوں کے لیے سیاحتی اور دیگر ویزوں کی خدمات بھی معطل کر دی گئی ہیں۔بنگلہ دیش میں سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں سکیورٹی خدشات کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔