شام نے حلب میں شہریوں کو محفوظ علاقوں تک نکالنے کے لیے دو انسانی راہداریاں دوبارہ کھول دیں

دمشق ۔9جنوری (اے پی پی):شام نے حلب میں شہریوں کو محفوظ علاقوں تک نکالنے کے لیے دو انسانی راہداریاں دوبارہ کھول دیں۔العربیہ کے مطابق شام کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ حلب شہر میں شہریوں کو محفوظ علاقوں تک نکالنے کے لیے دو انسانی راہ داریاں دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔حلب صوبے نےجار ی ایک پریس بیان میں کہا کہ صوبائی حکام کے مطابق انھیں ان خاندانوں کی اپیلیں …

دمشق ۔9جنوری (اے پی پی):شام نے حلب میں شہریوں کو محفوظ علاقوں تک نکالنے کے لیے دو انسانی راہداریاں دوبارہ کھول دیں۔العربیہ کے مطابق شام کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ حلب شہر میں شہریوں کو محفوظ علاقوں تک نکالنے کے لیے دو انسانی راہ داریاں دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔حلب صوبے نےجار ی ایک پریس بیان میں کہا کہ صوبائی حکام کے مطابق انھیں ان خاندانوں کی اپیلیں موصول ہوئی ہیں جو شیخ مقصود اور الاشرفیہ کے علاقوں کے بیچ محاصرے میں ہیں، کیونکہ گذشتہ روز سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے بہت سے شہریوں کو باہر نکلنے سے روک دیا اور انہیں اپنی کارروائیوں کے لیے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شیخ مقصود اور الأشرفیہ کے شہری جو باہر نکلنا چاہتے ہیں، انہیں محفوظ علاقوں کی طرف لے جانے کے لیے دو معروف راستے (العوارض اور شارع الزہور) کھولے جائیں گے۔ یہ عمل صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہے گا۔بیان میں کہا گیا کہ شام کی عرب فوج کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد شہریوں کو محفوظ علاقوں تک نکالنے کے لیے دو انسانی راہ داریاں دوبارہ کھولنے کا انتظام کیا گیا ہے۔