مجھے بین الاقوامی قوانین نہیں چاہییں، امریکی صدر

واشنگٹن۔9جنوری (اے پی پی):امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں فوجی کارروائی کے احکامات سے انہیں اگر کوئی چیز روکتی ہے تو وہ خود ان کی اپنی اخلاقیات ہے۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو کے دوران اس سوال پر کہ عالمی سطح پر طاقت حاصل کرنے کے حوالے سے ان کی کوئی حد ہے؟ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ …

واشنگٹن۔9جنوری (اے پی پی):امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں فوجی کارروائی کے احکامات سے انہیں اگر کوئی چیز روکتی ہے تو وہ خود ان کی اپنی اخلاقیات ہے۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو کے دوران اس سوال پر کہ عالمی سطح پر طاقت حاصل کرنے کے حوالے سے ان کی کوئی حد ہے؟ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہاں صرف ایک چیز ہے، میری اپنی اخلاقیات اور دماغ، صرف یہ چیزیں مجھے کسی کام سے روک سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بین الاقوامی قوانین نہیں چاہییں، میں لوگوں کو تکلیف نہیں دینا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بین الاقوامی قانون کی پابندی کرنی چاہیے مگر اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ اس قانون کی تعریف کیا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا ان کی ترجیح نیٹو کے فوجی اتحاد کا تحفظ ہے یا پھر گرین لینڈ کا حصول، تو اس کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ ان میں سے کوئی ایک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ کی ملکیت ایسی چیز ہے جو مجھے لگتا ہے کہ نفسیاتی طور پر کامیابی کے لیے ضروری ہے۔