مہنگے پن بجلی ذرائع سے انرجی مکس کی جانب منتقلی کے حکومتی فیصلے سے ملک میں پائیدار بلند معاشی شرح نمو کے حصول میں مدد ملے گی، سرتاج عزیز

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مہنگے پن بجلی ذرائع سے انرجی مکس کی جانب منتقلی کے حکومتی فیصلے سے ملک میں پائیدار بلند معاشی شرح نمو کے حصول میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں پائیدار توانائی کی ٹیکنالوجی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب …

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مہنگے پن بجلی ذرائع سے انرجی مکس کی جانب منتقلی کے حکومتی فیصلے سے ملک میں پائیدار بلند معاشی شرح نمو کے حصول میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں پائیدار توانائی کی ٹیکنالوجی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ملک سے بجلی کے بحران کے خاتمے کے لئے قابل تجدید شمسی پن بجلی اور ہوا کی توانائی کے علاوہ ایل این جی اور کوئلے سے چلنے والے توانائی منصوبوں سمیت مختلف وسائل سے توانائی کی پیداوار پر بھر پور توجہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ دہائیوں میں کثیر جہتی توانائی بحران کا سامنا رہا ہے۔ بجلی بحران کے ساتھ مہنگی بجلی سے بھی ملکی معیشت اور عوام کے معیار زندگی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ سکیورٹی کی مشکل صورتحال اور توانائی کے موجودہ پیداواری صلاحیت متاثر ہونے اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے اس شعبے میں نئی سرمایہ کاری متاثر ہوئی ہے جس کے باعث 2013ءکے دوران اوسطاً شرح نمو کی رفتار تین فیصد کم ہوئی ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply