وزیر داخلہ احسن اقبال کا جامعہ السیفیہ کراچی میں طلباءسے خطاب

علم سے دوری کی وجہ سے آج امت مسلمہ آزمائش سے گزر رہی ہے وزیر داخلہ احسن اقبال کا جامعہ السیفیہ کراچی میں طلباءسے خطاب اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج امت مسلمہ آزمائش سے گزر رہی ہے اس کی وجہ علم سے دوری ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ نے جامعہ السیفیہ کراچی میں طلباءسے خطاب کرتے …

علم سے دوری کی وجہ سے آج امت مسلمہ آزمائش سے گزر رہی ہے
وزیر داخلہ احسن اقبال کا جامعہ السیفیہ کراچی میں طلباءسے خطاب

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج امت مسلمہ آزمائش سے گزر رہی ہے اس کی وجہ علم سے دوری ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ نے جامعہ السیفیہ کراچی میں طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر داخلہ نے بوہری کمیونٹی کی دعوت پر جامعہ السیفیہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ آزمائش سے گزر رہی ہے جس کی وجہ علم سے دوری ہے، مسلمان عظمت رفتہ میں دنیا کے لئے مشعل راہ تھے کیونکہ علم کا حصول مسلمانوں کی زندگیوں کا محور تھا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام ہمیں مشاہدہ ، تفکر اور تدبر کا درس دیتا ہے تا کہ مسلم امہ علمی انقلاب کے لئے تیار ہوسکے۔ وزیر داخلہ نے جامعہ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباءاور اساتذہ سے خطاب میں انہیں معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply