اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے نشتر پارک کراچی میں واقع فاطمہ جناح کالج کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے کالج کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور اساتذہ اور طالبات سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طالبات روشن مستقبل کے لئے انتھک محنت کریں۔ وزیر داخلہ نے کالج میں طالبات کو اعلیٰ تدریسی نظام اورغیر نصابی سرگرمیوں …
وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا نشتر پارک کراچی میں واقع فاطمہ جناح کالج کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے نشتر پارک کراچی میں واقع فاطمہ جناح کالج کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے کالج کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور اساتذہ اور طالبات سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طالبات روشن مستقبل کے لئے انتھک محنت کریں۔ وزیر داخلہ نے کالج میں طالبات کو اعلیٰ تدریسی نظام اورغیر نصابی سرگرمیوں کی فراہمی پر زندگی ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ احسن اقبال نے کہا کہ صرف تعلیم ہی سے ملک میں معاشی اور معاشرتی ترقی ممکن ہے۔








