اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر23فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سٹیٹ بینک کے مطابق پہلی ششماہی میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیو ں نے 2.618ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23فیصد زیادہ ہے، گزشتہ …
یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیاد پر23فیصد اضافہ،حجم 2.618 ارب ڈالر رہا،سٹیٹ بینک
اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر23فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سٹیٹ بینک کے مطابق پہلی ششماہی میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیو ں نے 2.618ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23فیصد زیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.135ارب ڈالر زرمبالہ ارسا ل کیا تھا۔ دسمبرمیں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیو ں کی ترسیلات زر کا حجم 499ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر 2024کے 360ملین ڈالر کے مقابلے میں 39فیصد زیادہ ہے۔
نومبرکے مقابلے میں دسمبر میں یورپی یونین سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 20فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، نومبر میں یورپی یونین سے ترسیلات زر کا حجم 417ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر میں بڑھ کر499ملین ڈالر ہوگیا۔واضح رہے کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 19.73ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 17.84ارب ڈالرکے مقابلے میں 11فیصد زیادہ ہے۔









