بیجنگ ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) چینی وزیر اعظم لی کی کیانگ نے عالمی سیاحت کے فروغ پر زرور دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین عالمی سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے عالمی سیاحتی الائنس کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سیاحت کے فروغ سے خطے میں روزگار کے مواقع بڑھنے کے ساتھ ساتھ اقتصادی ترقی اور ممالک کے درمیان تعلقات میں …
چین عالمی سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، چینی وزیر اعظم
بیجنگ ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) چینی وزیر اعظم لی کی کیانگ نے عالمی سیاحت کے فروغ پر زرور دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین عالمی سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے عالمی سیاحتی الائنس کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سیاحت کے فروغ سے خطے میں روزگار کے مواقع بڑھنے کے ساتھ ساتھ اقتصادی ترقی اور ممالک کے درمیان تعلقات میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے حکومت ،نجی ایسوسی ایشنز اور کاروباری اداروں کی مشترکہ کوششوں سے سیاحتی مقامات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ عالمی سیاحتی الائنس ایک نیا پلیٹ فارم اور شعبے کی ترقی کے لئے نئے مواقع کی فراہمی میں مددگار ثابت ہو گا۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ ٹورزم آرگنائزیشن کے مطابق 2030ءتک عالمی مسافروں کی تعداد1.8بلین تک ہو جائے گی۔چین کو دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی سیاحت سمجھا جاتا ہے جو اس شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔









