اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی اپنے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات آج جمع کرائیں،الیکشن کمیشن

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ان ارکان جنہوں نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے ابھی تک جمع نہیں کرائے، کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات مجوزہ فارم B پر الیکشن ایکٹ کی سیکشن 137 کے تحت آج 15 جنوری 2026 تک الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب …

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ان ارکان جنہوں نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے ابھی تک جمع نہیں کرائے، کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات مجوزہ فارم B پر الیکشن ایکٹ کی سیکشن 137 کے تحت آج 15 جنوری 2026 تک الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں 16 جنوری 2026 سے متعلقہ اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔ اس ضمن میں گوشواروں کی وصولی کے لیے الیکشن کمیشن میں پولیٹیکل فنانس ونگ (کہسار بلاک ) کے دفاتر آج رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔