وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب

راولپنڈی ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ جمہوریت کے فروغ میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے ،صحافیوں نے ہمیشہ جمہوریت پر حملے کے خلاف بھرپور کردار ادا کیا ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے ، صحافیوں کے حقوق اور انکے تحفظ کی بات کرنے والی حکومت کبھی بھی صحافت …

راولپنڈی ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ جمہوریت کے فروغ میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے ،صحافیوں نے ہمیشہ جمہوریت پر حملے کے خلاف بھرپور کردار ادا کیا ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے ، صحافیوں کے حقوق اور انکے تحفظ کی بات کرنے والی حکومت کبھی بھی صحافت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی، میڈیا مخالف بل کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزاءدی جائے گی ، میڈیا ورکرز کو قانون کے مطابق ان کا حق ملنا چاہیے ، صحافیوں کے تحفظ کے لیے وفاق کی سطح پر جرنلسٹ ویلفئیر اینڈ پروٹیکشن بل تیاری کے حتمی مراحل میں ہے ، حکومت صحافیوں کے ساتھ ساتھ دیگر میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لئے بھی عملی اقدامات کر رہی ہے ،انفارمیشن سروس اکیڈیمی میں صحافتی تربیتی کورسز کا انعقاد کیاجائے گا، عوام کے ووٹ کی جب تک عزت نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، پاکستان کی اقتصادی ترقی کی تعریف پوری دنیا کر رہی ہے ،پاکستان میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہو رہے ہیں ، پاکستان میں بین الاقوامی سطح کے کھیلوں کا انعقاد ملک میں امن وامان کے قیام کا عملی کا ثبوت ہے، راولپنڈی شہر کی ترقی دیکھ کر فخر ہوتا ہے،وزیر اعلی پنجاب صوبے کے عوام کے حقوق کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو راولپنڈی پریس کلب میں میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

Leave a Reply