"مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پروگرام کے تحت 11 شہروں میں بیک وقت ترقیاتی سکیموں کا آغاز ، پی ڈی پی کا دائرہ کار مرحلہ وار 200 شہروں تک بڑھایا جائے گا، وزیر بلدیات ذیشان رفیق

لاہور۔15جنوری (اے پی پی):"مریم نواز کا سوہنا پنجاب" پروگرام کے تحت صوبے کے 11 شہروں میں بیک وقت ترقیاتی سکیموں کا آغاز ہوگیا ہے۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پراجیکٹ ٹیم کو شاباش دی ہے۔ اجلاس میں ایم پی اے ثاقب خورشید، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری …

لاہور۔15جنوری (اے پی پی):”مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پروگرام کے تحت صوبے کے 11 شہروں میں بیک وقت ترقیاتی سکیموں کا آغاز ہوگیا ہے۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پراجیکٹ ٹیم کو شاباش دی ہے۔ اجلاس میں ایم پی اے ثاقب خورشید، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل سمیت دیگربھی موجود تھے جبکہ پنجاب بھر کے میونسپل آفیسرز انفراسٹرکچربذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ پی ڈی پی کے تحت مزید 17 شہروں میں15 جنوری جبکہ10 شہروں میں22 جنوری کو منصوبے کا افتتاح ہوگا۔ 52 میں سے51 شہروں میں ماہ رواں کے دوران منصوبوں کا آغاز ہونے پر خوشی ہے۔ صوبائی وزیر نے ہر ایم او آئی سے ایوریج تجزیاتی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ50 پارکس اور50 ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس پر ایک ساتھ کام شروع ہو رہا ہے۔ اجلاس کے دوران وزیر بلدیات نے تمام واٹر ٹینکس کے مقامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ منصوبے کی تکمیل سے شہروں کا ایک نیا روپ سامنے آئے گا۔ ذیشان رفیق نے منظور شدہ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو بلاتعطل پائپ سپلائی کیلئے ہر ڈویژن میں پلانٹ لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے زور دیا کہ تمام کام وزیراعلی مریم نواز کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کا دائرہ کار مرحلہ وار 200 شہروں تک بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ای ٹینڈرنگ کے ذریعے شفاف انداز میں کنٹریکٹس دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے ذریعے پورے صوبے کا ماسٹر پلان تیار ہونا خوش آئند ہے جس سے مستقبل میں کئی معاملات میں فائدہ ہوگا۔