بھکر ،پولیس تھانہ منکیرہ نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو افراد اور ایک شراب فروش گرفتارکرلیا

بھکر۔15 جنوری (اے پی پی):بھکرپولیس تھانہ منکیرہ نے کارروائی کرکے ناجائزاسلحہ رکھنے والے 02 ملزمان اور ایک شراب فروش کو گرفتار کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایات پر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم مصور کمال سے ناجائز اسلحہ 44بور …

بھکر۔15 جنوری (اے پی پی):بھکرپولیس تھانہ منکیرہ نے کارروائی کرکے ناجائزاسلحہ رکھنے والے 02 ملزمان اور ایک شراب فروش کو گرفتار کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایات پر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم مصور کمال سے ناجائز اسلحہ 44بور کلاشنکوف نما ،ارباز علی سے پسٹل 30 بور اور ملزم سکندر سے10 لیٹر شراب برآمد کر کے حراست میں لیا گیا۔منکیرہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔