وفاقی وزیر قانون سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات، انسانی حقوق کے فروغ میں تعاون پر تبادلۂ خیال

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے یورپی یونین کے سفیر ریمنڈس کرابلس نےملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ کے لیے دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزارت قانون کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران جی ایس پی پلس مانیٹرنگ مشن کے نتائج اور پاکستان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔ …

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے یورپی یونین کے سفیر ریمنڈس کرابلس نےملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ کے لیے دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزارت قانون کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران جی ایس پی پلس مانیٹرنگ مشن کے نتائج اور پاکستان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے قومی ایکشن پلان برائے انسانی حقوق پر عملدرآمد سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔

گفتگو میں قومی کمیشن برائے تحفظِ اقلیتیں کو فعال بنانے کے اقدامات، پاکستان پینل کوڈ میں ترامیم اور سزائے موت کے دائرہ کار میں کمی سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2025 کے نفاذ اور مختلف صوبوں میں چائلڈ لیبر سرویز کی پیش رفت پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ملاقات کے اختتام پر فریقین نے پاکستان۔یورپی یونین انسانی حقوق مکالمے کے تحت تعمیری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔