جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل ججز توثیق کی سفارش کر دی

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کے گیارہ ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل ججز توثیق سے متعلق سفارشات کر دیں۔سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن (لاہور ہائیکورٹ) کا اجلاس جمعرات کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰ آفریدی نے بطور چیئرمین کی۔ اجلاس میں کمیشن …

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کے گیارہ ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل ججز توثیق سے متعلق سفارشات کر دیں۔سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن (لاہور ہائیکورٹ) کا اجلاس جمعرات کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰ آفریدی نے بطور چیئرمین کی۔

اجلاس میں کمیشن نے ارکان کی مجموعی اکثریت سے متعلقہ ڈیٹا فارم، سابقہ ریکارڈ (Antecedents) اور پیش کیے گئے مواد کا جائزہ لینے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جن ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل ججز توثیق کی سفارش کی ان میں جسٹس حسن نواز مخدوم،جسٹس ملک وقار حیدر اعوان،جسٹس سردار اکبر علی،جسٹس سید احسن رضا کاظمی،جسٹس ملک جاوید اقبال وینس،جسٹس محمد جواد ظفر،جسٹس خالد اسحاق،جسٹس ملک محمد اویس خالد،جسٹس چوہدری سلطان محمود،جسٹس تنویر احمد شیخ،اور جسٹس (مس) عبہر گل خان شامل ہیں ۔

اسی طرح جوڈیشل کمیشن نے اکثریتی رائے سے جسٹس طارق محمود باجوہ، ایڈیشنل جج لاہور ہائیکورٹ کی مدتِ ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کی سفارش کی جبکہ جسٹس راجہ غضنفر علی خان، ایڈیشنل جج لاہور ہائیکورٹ کی توثیق کی سفارش نہیں کی گئی۔