قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ورلڈ ڈائیلاگ فورم کے سی ای او کی ملاقات

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ورلڈ ڈائیلاگ فورم کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر غضنفر ہاشمی نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق غضنفر ہاشمی نے قائم مقام صدر کو ورلڈ ڈائیلاگ فورم کے مقاصد اور سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ فورم کی چوتھی سالانہ بین الاقوامی کانفرنس رواں سال اپریل میں …

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ورلڈ ڈائیلاگ فورم کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر غضنفر ہاشمی نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق غضنفر ہاشمی نے قائم مقام صدر کو ورلڈ ڈائیلاگ فورم کے مقاصد اور سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ فورم کی چوتھی سالانہ بین الاقوامی کانفرنس رواں سال اپریل میں واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں پارلیمانی تعاون، تجارت، معاشی روابط سمیت پاکستان اور امریکا کے درمیان وسیع تر دوطرفہ تعلقات پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے قائم مقام صدر کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی مکالمے، باہمی مفاہمت اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں فورم کے کردار کو سراہا۔