وزیر مملکت برائے سرحدی و ریاستی امور غالب خان کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سرحدی و ریاستی امور غالب خان نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ مختلف توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے آج ملک میں لوڈ شیڈنگ کا بحران ختم ہو کر رہ گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت گزشتہ پانچ سالوں میں توانائی سمیت دوسرے میگا منصوبے پر کام نہ کر …

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سرحدی و ریاستی امور غالب خان نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ مختلف توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے آج ملک میں لوڈ شیڈنگ کا بحران ختم ہو کر رہ گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت گزشتہ پانچ سالوں میں توانائی سمیت دوسرے میگا منصوبے پر کام نہ کر سکی، ان کے دور میں حکومت میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر تھیں، پیاز کی قیمتوں میں اضافہ مصنوعی ہے۔ آئندہ چند روز میں قیمتیں معمول پر آ جائیں گی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں توانائی کے بحران کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر توانائی کے منصوبے شروع کر رکھے ہیں جنہیں خود وزیراعظم مانیٹر کر رہے ہیں۔

Leave a Reply