مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے 120 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی، وزیر مملکت محسن شاہ نواز رانجھا کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے 120 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی، یہ حلقہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے، 2008ءاور 2013ءکے عام انتخابات میں بھی اس حلقہ سے مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوئی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام …

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے 120 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی، یہ حلقہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے، 2008ءاور 2013ءکے عام انتخابات میں بھی اس حلقہ سے مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوئی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ قبول نہیں کیا، قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 120 مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور رہے گا، وہاں سے مسلم لیگ ہمیشہ واضح اکثریت سے کامیاب ہوتی آ رہی ہے۔ 2008ءاور 2013ءکے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن ) نے وہاں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

Leave a Reply