چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کی میڈیا سے گفتگو

لاہور۔14ستمبر (اے پی پی )متروکہ وقف املاک بورڈ نے گورونانک دیو انٹرنیشنل یونیورسٹی اور گندھارا ہیرٹیج انٹرنیشنل یونیورسٹی کو فیڈرل چارٹر کے تحت قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ دونوں یونیورسٹیز کے ملک میں صوبائی سطح پر جبکہ کینیڈا اور امریکہ سمیت دیگر ممالک میں کیمپس بھی بنائے جاسکتے ہیں‘ ابتدائی طور پر رواں سال کے آخر تک وفاقی دارالحکومت میں ریسرچ کلاسز کا آغاز ہو جائے گا‘ جمعرات کے روز …

لاہور۔14ستمبر (اے پی پی )متروکہ وقف املاک بورڈ نے گورونانک دیو انٹرنیشنل یونیورسٹی اور گندھارا ہیرٹیج انٹرنیشنل یونیورسٹی کو فیڈرل چارٹر کے تحت قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ دونوں یونیورسٹیز کے ملک میں صوبائی سطح پر جبکہ کینیڈا اور امریکہ سمیت دیگر ممالک میں کیمپس بھی بنائے جاسکتے ہیں‘ ابتدائی طور پر رواں سال کے آخر تک وفاقی دارالحکومت میں ریسرچ کلاسز کا آغاز ہو جائے گا‘ جمعرات کے روز اپنے دفتر میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد متروکہ وقف املاک بورڈ نے صوبائی چارٹر کے تحت ننکانہ صاحب میں گورونانک انٹرنیشنل یونیورسٹی بنانے کی کوشش کی لیکن ننکانہ کے چند نام نہاد وکلاءرہنماﺅں‘ مزارعین اور چند سیاسی ورکروں نے اس کی شدید مخالفت کی اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی انتظامیہ کو سنگین دھمکیاں دیں جس کی وجہ سے فیڈرل چارٹر کے تحت یونیورسٹیوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا جس کیلئے دو ہزار کینال اراضی درکار ہے‘ انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات کے بعد دو یونیورسٹیوں کیلئے 3,3 ارب روپے گرانٹ کا عندیہ دیا گیا ہے‘ انہوں نے کہا کہ ننکانہ میں عوامی نفرت کا شکار نام نہاد ٹولہ اب محب وطن شہریوں کودھوکا دینے کیلئے گورو نانک یونیورسٹی کے حق میں مہم چلانے کی بات کر رہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں‘ اگر یہ لوگ پہلے مخالفت نہ کرتے تو آج صوبائی چارٹر کے حصول کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ چکے ہوتے

Leave a Reply